اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام لگایا ہے کہ آل سعود کی حکومت نے اندرون ملک جبر و ستم کا نیا دور شروع کررکھا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ دوسرے عرب ملکوں کی مانند اس ملک کے عوام حکومت کے خلاف وسیع احتجاج کا سلسلہ روک دے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لکھا ہے کہ گرفتار شدگان کو مقدمہ چلائے بغیر اور فرد جرم عائد کئے بغیر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ بے شمار اصلاح پسند سعودی شہریوں کو ایسی عدالتوں کی جانب سے طویل المدت قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ہیں اور ملزمان کو اپنے دفاع کے مواقع دینے کے حق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود کی وزارت داخلہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے قانون کی حدود سے بالاتر اختیارات حاصل کئے ہیں اور ان اختیارات کی بنا پر یہ وزارت انسانی حقوقی کی بلا روک ٹوک خلاف ورزی کرتی ہے اور ان ہی اختیارات کے بموجب یہ وزارت کسی بھی ادارے کے سامنے اپنے آپ کو جواہدہ نہیں سمجھتی۔.......
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
ــ عاشورائے حسینی کی آمد آمد؛ قطیف میں آل سعود کی فوجیں دوبارہ تعینات